نشے میں دھت بھارتی اداکارہ کی پارٹی میں کھلے عام جنسی عمل کی پیشکش، شرکا نے کیا کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress Shenaz Treasury recalls being body-shamed
ONLINE

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شہناز ٹریژری نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں شاہد کپور کی ڈیبیو فلم عشق وشق کی شوٹنگ کے دوران انہیں سخت باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک محفل میں شرکا کو کھلے عام جنسی عمل کی پیشکش کا بھی انکشاف کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر ان کے وزن کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہاں تک کہ فلم کے ہدایتکار نے انہیں بہت موٹی قرار دیا۔ شہناز کے مطابق، انہیں زبردستی سخت ڈائیٹ پلان پر ڈال دیا گیا تاکہ وہ کیمرے پر پتلی دکھائی دیں۔

اس موقع پر انہیں گرین لینز پہننے، ہر زاویے سے ’پرفیکٹ‘ نظر آنے اور پیٹ چھپانے کی ہدایات دی جاتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کھانے کی اجازت نہیں تھی اور ایک عجیب و غریب ڈائٹ پر رکھا گیا۔ یہ سب انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک تجربہ تھا۔

شہناز نے کہا کہ آج جب وہ ان دنوں کو یاد کرتی ہیں تو حیران ہوتی ہیں کہ کس طرح نوجوان فنکاروں کو ایسے دباؤ سے گزارا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے موجودہ دور میں فلم انڈسٹری میں کافی تبدیلی آ چکی ہے اور مختلف جسامت اور شخصیت کے فنکاروں کو زیادہ قبولیت مل رہی ہے۔

خیال رہے کہ شہناز متعدد فلموں اور پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں، جن میں عشق وشق، ہم تم، عمر، ریڈیو، ڈیلہی بیلی، لو کا دی اینڈ، میں اور مسٹر رائٹ اور آگے سے رائٹ شامل ہیں۔

اداکارہ ماضی میں ایک تنازع کا بھی حصہ بنی تھیں جب ایک پارٹی میں انہوں نے مبینہ طور پر نشے میں ہونے کا ڈرامہ کرتے ہوئے لوگوں کو نامناسب پیشکش کی تاہم بعد ازاں وضاحت دی کہ یہ سب ایک ’سوشل ایکسپیریمنٹ‘ تھا جس کے ذریعے وہ لوگوں کی سوچ کو جانچ رہی تھیں۔

شہناز ٹریژری کا یہ حالیہ بیان ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری میں موجود دباؤ اور غیر صحت مند رویوں کو نمایاں کرتا ہے جن سے نوجوان فنکاروں کو کیریئر کے آغاز میں گزرنا پڑتا ہے۔

Related Posts