گزشتہ دو ہفتوں سے ریڈمی 15 فائیو جی کے مسلسل ٹاپ پوزشین پر رہنے کے بعد بالآخر سام سنگ کی گلیکسی سیریز کی دو ڈیوائسز نے ایک بار پھر پہلی اور دوسری پوزیشن سنبھال لیں۔
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست موقر معاصر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق درج ذیل ہے:
جاری ہونے والی فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 پہلے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا دوسرے اور ویوو وی 60 فائیو جی (مارکیٹ میں تازہ تازہ انٹری) تیسرے نمبر پر رہے۔
شیاؤمی ریڈمی 15 فائیو جی چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی پانچویں اور شیاؤمی پوکو ایم 7 (نئی انٹری) چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں اور شیاؤمی پوکو ایم 7 پلس فائیو جی (نئی انٹری) آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔
شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی نویں اور 10 ویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 36 موجود ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








