ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا، چند سکینڈز کے اشتہار کیلئے کروڑوں کی بولیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

Record-breaking ad rates for Pak-India Asia Cup clash spark media frenzy
ONLINE

دبئی: کرکٹ کے سب سے بڑے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کا سنسنی خیز میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے لیکن میدان میں گیند پھینکنے سے پہلے ہی یہ مقابلہ اشتہارات کی دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہائی وولٹیج میچ کے دوران نشر ہونے والے 10 سیکنڈز کے ایک ٹی وی کمرشل کی قیمت 5اعشاریہ 1 ملین روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ نہ صرف کرکٹ کی کمرشل طاقت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا بھر میں پاک۔بھارت کرکٹ مقابلے کس حد تک غیر معمولی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس میچ کے کو پریزینٹنگ براڈکاسٹ ڈیلز کی مالیت 5اعشاریہ 8 ارب روپے سے اوپر جا چکی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ اسپانسر شپ کے پیکجز بھی 4اعشاریہ 1 ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان میں اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے لیے صرف ایک اسپاٹ بائے ٹی وی پیکیج کی قیمت 1اعشاریہ 4 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ادھر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اشتہارات کی دوڑ اسی شدت سے جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کو پریزینٹنگ اسپانسرز اور ہائی لائٹس پارٹنرز مجموعی طور پر 9اعشاریہ 6 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جبکہ کو پاورڈ بائے ڈیجیٹل پیکیج 5اعشاریہ 8 ارب روپے میں حاصل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ محض ایک کھیل نہیں رہا بلکہ ایک بزنس فیسٹول میں تبدیل ہو چکا ہے، جس کی معاشی اہمیت کئی بڑے کھیلوں سے بڑھ کر ہے۔

ایشیا کپ 2025 کے اس اہم ترین میچ سے قبل ہی اشتہارات کی یہ ریکارڈ بولیاں اس حقیقت کو اجاگر کر رہی ہیں کہ کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دنیا کے مہنگے ترین اور سب سے زیادہ نفع بخش اسپورٹس ایونٹس میں سے ایک بن چکا ہے۔

Related Posts