امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرج میں گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے موقع پر ایک مقامی شخص کو غیر متوقع طور پرروسی صدر نے نئی موٹرسائیکل تحفے میں دے دی۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی جانب سے یہ تحفہ اینکرج کے رہائشی مارک وارن کو دیا گیا۔ روسی سفارتخانے کے ایک اہلکار آندرے لیدینیف نے ہوٹل کی پارکنگ میں وارن کو ’یورال‘ کمپنی کی نئی موٹرسائیکل اور اس کی چابیاں پیش کرتے ہوئے کہا، ’یہ تحفہ روسی صدر کی جانب سے سے‘۔
مارک وارن کو روسی سرکاری ٹی وی کی فوٹیج میں نئی موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر مارک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئی ماٹر سائیکل کے حوالے سے کہا کہ ’یہ دن رات کا فرق ہے۔ مجھے اپنی پرانی بائیک پسند ہے لیکن یہ اس سے کہیں بہتر ہے‘۔
🇷🇺🏍️ An unexpected twist in Anchorage: Mark Warren, longed for spare parts for his Russian ‘Ural’ bike but couldn’t get them due to sanctions, just received a brand-new motorcycle — from Vladimir Putin via Russian diplomats
Sanctions just spark a presidential gift! pic.twitter.com/YIJzTVCFsm
— RT (@RT_com) August 18, 2025
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات سے قبل روسی سرکاری ٹی وی چینل کے صحافیوں کی اینکرج کی ایک سڑک پر مارک سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مارک کی پرانی یورال بائیک کو سراہا۔ اس کمپنی کی فیکٹری 1941 میں سوویت روس میں قائم ہوئی تھی۔
مارک وارن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اس بائیک کے پرزے، خاص طور پر نیا اسٹارٹر، حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ یوکرین میں تیار ہوتے ہیں۔
صحافی نے پوچھا کہ اگر پیوٹن اور ٹرمپ اس تنازعے کو الاسکا میں حل کرلیں تو کیا یہ ان کے لیے بہتر ہوگا؟ جس پر مارک وارن نے جواب دیا کہ ’جی ہاں، یہ اچھا ہوگا‘۔
یورال موٹرسائیکل کمپنی کا دفتر امریکی ریاست واشنگٹن میں ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی تمام بائیکس قازقستان میں اسمبل کی جاتی ہیں اور یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے بعد کمپنی نے روس سے اپنی پیداوار ختم کر دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








