کراچی: خاتون کو جنسی درندگی کیلئے اغوا کرنے والا رکشہ ڈرائیور پکڑا گیا، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi police arrest rickshaw driver for harassing woman
ONLINE

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا،متاثرہ خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر واقعے کی ویڈیو موبائل فون میں ریکارڈ کی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ہراسانی اور اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رکشہ ڈرائیور پر چیختے ہوئے اس سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ انہیں وہیں واپس چھوڑا جائے جہاں سے سوار کیا گیا تھا۔ اس دوران ڈرائیور رکشے سے باہر کھڑا ہوکر بار بار مسافر سیٹ کی طرف جھکنے کی کوشش کرتا رہا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں بالخصوص خواتین کو ہراساں کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت نے متاثرہ خاتون کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات اور ویران مقام پر ہونے کے باوجود انہوں نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی، جو انصاف کی راہ ہموار کرنے میں اہم ثبوت بنی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ خواتین کے خلاف ہراسانی کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts