یوٹیوب کا وہ انتہائی کارآمد فیچر جس سے عام طور پر لوگ آگاہ نہیں ہوتے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

یوٹیوب کا استعمال تو روزانہ کروڑوں افراد کرتے ہیں مگر اس کی ایک بہترین ٹِرک سے واقف نہیں ہوتے۔

یہ ٹِرک درحقیقت یوٹیوب استعمال کرنے کا تجربہ بہت زیادہ بہتر بنا دیتی ہے۔

 آپ سب کو معلوم ہے کہ اگر آپ یوٹیوب پر کسی موضوع سے متعلق ویڈیوز دیکھنا شروع کریں جیسے کسی شہر کے بارے میں ویڈیوز دیکھتے ہیں، تو پھر آپ کی مین فیڈ پر اس سے متعلق مواد بہت زیادہ نظر آنے لگتا ہے۔

یہ ریکومینڈیشن ویڈیوز اکثر صارفین کے لیے جھنجھلاہٹ کا باعث بنتی ہیں کیونکہ کسی موضوع کے بارے چند ویڈیوز دیکھنے پر ہر وقت اس سے متعلق مواد نظر آتا رہتا ہے بلکہ اشتہارات بھی نظر آنے لگتے ہیں۔

تو اس کا حل بہت آسان ہے اور ایک ایسے فیچر میں چھپا ہے جو درحقیقت بیشتر صارفین استعمال نہیں کرتے یا انہیں اس کا علم نہیں۔

یہ فیچر ہے سوئچ اکاؤنٹ جس سے آپ اپنی آئی ڈی پر متعدد یوٹیوب چینلز تیار کرسکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی آپ ایک یوٹیوب پروفائل پر متعدد چینلز تیار کرسکتے ہیں۔

ہر یوٹیوب اکاؤنٹ بنیادی طور پر ایک چینل ہوتا ہے، چاہے آپ ویڈیو پوسٹ کریں یا صرف ویڈیو دیکھیں، وہ چینل ہی ہوتا ہے جو ایک گوگل ای میل ایڈریس پر کام کرتا ہے۔

مگر اسی گوگل ایڈریس پر آپ متعدد یوٹیوب چینلز ایڈ کرسکتے ہیں جن کے لیے الگ سے لاگ ان یا پاس ورڈز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مگر زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ مختلف چینلز پر آپ کا یوٹیوب تجربہ بھی مرکزی پروفائل کے مقابلے پر مختلف ہوتا ہے۔

یعنی اگر آپ دوسرے چینل پر ڈرامے یا گانے زیادہ دیکھتے ہیں تو اس سے متعلق ویڈیوز مرکزی پروفائل میں شو نہیں ہوں گی۔

آپ کے دیگر چینلز کی واچ اینڈ سرچ ہسٹری بھی بالکل الگ ہوگی، اس کی پلے لسٹس اور سیٹنگز بھی بالکل مختلف ہوں گی۔

درحقیقت آپ ایک چینل کی واچ اینڈ سرچ ہسٹری ان ایبل جبکہ دوسرے کی آف بھی رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ یوٹیوب سرچ اینڈ واچ ہسٹری ڈس ایبل کرتے ہیں تو اس چینل پر ہوم پیج بالکل بلینک ہوگا۔

گوگل کے مطابق آپ ایک گوگل اکاؤنٹ پر 100 یوٹیوب چینلز بنا کر استعمال کرسکتے ہیں۔

تو اس طرح آپ اپنی دلچسپیوں جیسے کھانا پکانے، سیاحت یا دیگر کے لیے الگ الگ چینلز بنا سکتے ہیں۔

نئے چینل کو بنانا بھی بہت آسان ہے، یوٹیوب پر پروفائل امیج پر کلک کرکے سوئچ اکاؤنٹ کو آپشن پر کلک کرکے آپ نئے چینلز تیار کرسکتے ہیں اور وہاں سے ان پر جاسکتے ہیں۔

Related Posts