منگل 19 اگست کو سونے کی قیمتوں میں طوفانی اضافہ؛ عالمی منڈی میں بھی ہلچل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آج منگل 19 اگست 2025 کو آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سونے کی تازہ قیمتیں جاری کی ہیں۔ یہ قیمتیں آج دوپہر 3 بجے تک نافذ رہیں گی جس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتیں شائع کی جائیں گی۔

ملک کے بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 700 جبکہ 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے ہے، یہ قیمتیں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں یکساں ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی 4 ہزار 31 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 455 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

عالمی مارکیٹ کا جائزہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت $15 کے اضافے کے ساتھ $3,335 سے بڑھ کر $3,350 فی اونس ہو گئی۔ دوسری طرف، چاندی کی قیمت $37.98 فی اونس پر مستحکم رہی۔

یہ رپورٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

Related Posts