تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ نئے چہرے؛ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جن میں سے 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں جو کہ گزشتہ سال کنٹریکٹ کا حصہ نہیں تھے۔

کوئی بھی کھلاڑی بشمول تینوں فارمیٹس کے کپتان کیٹگری اے میں شامل نہیں ہوا۔ پانچ کھلاڑیوں کو کیٹگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے جبکہ نو کھلاڑی اپنی پچھلی کیٹگریز میں برقرار ہیں۔

گزشتہ سال کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں سے عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو اس بار کنٹریکٹ نہیں ملا۔

کنٹریکٹ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ کیٹگری بی، سی اور ڈی میں ہر ایک میں دس کھلاڑی شامل ہیں۔

کیٹگری بی:

ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی۔

کیٹگری سی:

عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، سعود شکیل۔

کیٹگری ڈی:

احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود، سفیان مقیم۔

نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان ہیں۔ عبداللہ شفیق، خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی اپنی کیٹگریز میں برقرار ہیں۔

Related Posts