مقبول ترین بالی وڈ فلم تھری ایڈیٹس میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار اشوت پوڈدار 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق وہ تھانے کے جوپیٹر اسپتال میں کئی دنوں سے زیرِ علاج تھے۔ منگل کی صبح ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے تاہم ابھی تک ان کی وفات کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
اشوت پوڈدار نے مراٹھی اور ہندی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً 125 فلموں میں کام کیا جن میں لگے رہو منا بھائی، دبنگ 2، پرینیتا اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔
خاص طور پر فلم تھری ایڈیٹس میں ان کا عامر خان سے مکالمہ ارے کہنا کیا چاہ رہے ہو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا اور میمز کی شکل میں آج بھی گردش کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








