کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد منگل کو شہر کے بیشتر اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو کئی گھنٹوں سے اذیت ناک مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بارش کے باعث شہری سیلاب، بجلی کی طویل بندش اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے عوامی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ڈرائیورز کو ہدایت دی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور آگے موجود گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
*الرٹ: (ٹریفک کا دباؤ ہے)*
*بوقت:* 16 بجکر 59 منٹ
*بمقام* عیسی نگری جانب نیشنل اسٹیڈیم سر شاہ سلیمان روڈ آنے جانے والے دونوں اطراف
*بوجہ* بارش کا پانی زیادہ آنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی آہستہ ہے
*ٹریفک پولیس موجود ہے ٹریفک کو رواں دواں کررہے ہیں*
*
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) August 19, 2025
ٹریفک پولیس مطابق شہر کے مختلف اضلاع میں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہے۔
ضلع جنوبی: کیپری چوک تا نمائش چورنگی، لیاقت ہائی وے، بابا اردو چوک، ایم اے جناح روڈ، فیصل آواری تا ایف ٹی سی، آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک، ڈینسو ہال، عبداللہ ہارون روڈ
ضلع شرقی: بہادر آباد، پی اے ایف برج تا سٹی، یونیورسٹی روڈ
ضلع وسطی: لیاقت آباد، لسبیلہ چوک، این آئی پی اے تا سرسید یونیورسٹی، گرو مندر، جامشید روڈ، جہانگیر روڈ
ضلع غربی: گل بائی چوک، لکڑی گوڈی، ڈبہ موڑ، پی ٹی سی گیٹ
ضلع ملیر: نیشنل ہائی وے، جناح ایونیو روڈ
ماہرین کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔
water has come onto the road.
– *Note*: There is no traffic problem.
– *Message to Public*: Citizens are requested to exercise caution while traveling.
– *Traffic Police Presence*: Traffic police are present and managing traffic flow.
– *Traffic Police Help Line*: 1915— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) August 19, 2025
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ حد تک متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








