زینب رضا کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کا شدید ردعمل، پوسٹ دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Zainab Raza lands in hot water over ‘double standards’
ONLINE

مشہور ماڈل زینب رضا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، محرم کے دوران انسٹاگرام پر اپنی روحانی سفر سے متعلق پوسٹ شیئر کرنے کے بعد صارفین نے انہیں دوہرے معیار اور منافقت کا نشانہ بنایا۔

زینب رضا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ محرم کے ایام میں اپنے ایمان سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ان کی اس بات کو جہاں کچھ صارفین نے مثبت انداز میں سراہا، وہیں بڑی تعداد نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف مذہبی مہینوں میں مذہب کا سہارا لیتی ہیں جبکہ عام دنوں میں ان کا طرزِ زندگی اس کے برعکس ہوتا ہے۔

کچھ صارفین نے ان کے اندازِ لباس اور پبلک اپیئرنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی روحانیت کو اپنانا چاہتی ہیں تو انہیں مستقل طور پر باحجاب اور سادہ طرزِ زندگی اختیار کرنا چاہیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zainab Raza 🪭 (@zainabrj)

 

ایک صارف نے لکھا کہ منافقت آج کل عام ہو چکی ہے ۔ ایک اور نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ میں نے تو سوچا تھا وہ فیمنسٹ ہیں، پھر اچانک محرم میں مذہب کا ذکر کیوں؟

زینب رضا، جو اپنے بولڈ فوٹوشوٹس، جدید ملبوسات اور گلیمرس انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس سے پہلے بھی آن لائن تنقید کا سامنا کر چکی ہیں تاہم اس کے باوجود ان کی شہرت میں اضافہ ہی ہوا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر ایک پہچانی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی دہائی کے آخر میں بطور ماڈل کیا اور مختصر وقت میں اپنی منفرد اور بے باک شخصیت کے باعث شہرت حاصل کر لی۔

زینب رضا فیمنسٹ نظریات کی حامی بھی سمجھی جاتی ہیں اور اکثر انٹرویوز میں یہ کہہ چکی ہیں کہ خواتین کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے اور زندگی گزارنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ زینب رضا کا یہ حالیہ تنازعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں شخصی آزادی اور مذہبی اقدار کے درمیان توازن کس حد تک حساس اور متنازعہ موضوع ہے۔

Related Posts