پاکستان کے بعد عمان بھی بھارت میں منعقدہ ایشین ہاکی کپ سے دستبردار

تازہ ترین

تازہ ترین

Oman also opts out of Asia Hockey Cup after Pakistan
ONLINE

اسلام آباد: ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا ہاکی کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے ، پاکستان کے بعد عمان نے بھی بھارت میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے، اس طرح عمان ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمان نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ وہ ایشیا کپ میں حصہ نہیں لے گا۔ اس سے قبل پاکستان بھی بھارت میں کھیلنے سے انکار کرچکا ہے۔

ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اور چائنیز تائپے کھیلیں گی۔

پاکستان اور عمان کی دستبرداری کے بعد بنگلہ دیش اور قازقستان کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ 29 اگست سے شروع ہوگا اور مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

ہاکی کے شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عمان جیسے ممالک کے نہ کھیلنے سے ٹورنامنٹ کی افادیت اور مقابلے کی سطح متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کے باوجود ایشین ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ ایونٹ کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہوگا۔

Related Posts