سندھ میں سیلاب کا الرٹ، کراچی کو سب سے زیادہ خطرہ کیوں ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

NDMA issues flood alert for Sindh
ONLINE

کراچی: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے منگل کے روز سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کردیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے کے کئی اضلاع شدید بارشوں کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جن میں کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، حیدرآباد، نوابشاہ، دادو، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور شامل ہیں۔

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

 

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر ساحلی اضلاع میں اربن فلڈنگ کے خدشات زیادہ ہیں، اس لیے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی حکام اور ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

Related Posts