معروف بھارتی اداکارہ مونالیزا ایک بار پھر اپنے جاذبِ نظر اور دلیر انداز کے باعث سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی چند تازہ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ پول کے کنارے سرمئی رنگ کے سوئمنگ لباس میں پُرسکون موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے ان تصاویر کے ساتھ ایک جملہ بھی تحریر کیاکہ کبھی کبھار سب سے مؤثر کام صرف آرام کرنا ہوتا ہے۔ مونالیزا کی یہ پوسٹ چند گھنٹوں میں ہزاروں لائکس اور تبصروں کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے۔
ان تصاویر میں ان کی خوداعتمادی، انداز اور دلکشی نمایاں ہے، جبکہ مداح انہیں حسین ،ملکہ اور دلکش جیسے القابات سے نواز رہے ہیں۔
مونالیزا سوشل میڈیا پر اپنے بے باک اور پرکشش انداز کے لیے جانی جاتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا انداز اور دلکشی آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ پول سائیڈ کے خوبصورت منظر اور ان کا پُرسکون انداز صارفین کو بے حد پسند آیا ہے۔
اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں اور مداح اب ان کی اگلی پوسٹ کے شدت سے منتظر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








