پھر نہ کہنا ہے کہ بتایا نہیں؛ سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold rate in Pakistan sees Rs14,100 rise: October 17, 2025
FILE PHOTO

آج 20 اگست 2025 کو پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، بازار میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ قیمتیں سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے پر آگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہوکر نئی سطح پر پہنچی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 4 ہزار 31 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3 ہزار 455 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Related Posts