بارش کے بعد 20 گھنٹے بجلی کی بندش؛ کراچی کے لوگ تاریکی میں تڑپ رہے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے گرمی اور حبس نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے شہر کے 550 سے زائد فیڈرز کو متاثر کیا جس کے باعث کئی علاقوں میں 20 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق 2100 میں سے 1550 فیڈرز پر بجلی بحال ہے لیکن شاہراہوں پر پانی جمع ہونے اور ایندھن کی سپلائی میں خلل کی وجہ سے بحالی کے کام میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش تھمے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے لیکن فالٹ ٹھیک کرنے کیلئے عملہ اب تک نہیں پہنچا۔ اس کے علاوہ شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts