ممبئی میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے بیچ ایئر انڈیا کے ایک طیارے کی محفوظ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کیپٹن نیرج سیٹھی کی غیر معمولی مہارت اور ہوشیاری کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتارا۔ سوشل میڈیا صارفین پائلٹ کی اس بہادری اور قابلیت کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک سچے ہیرو ہیں۔
اس ویڈیو نے ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا ہے۔ کچھ لوگوں کا سوال ہے کہ یہ ویڈیو کس نے اور کیسے بنائی؟ کیا طیارے میں موجود مسافروں نے اپنے موبائل فونز کو فلائٹ موڈ پر نہیں رکھا تھا؟ کئی صارفین نے اس بات پر تنقید کی کہ جب طیارہ مشکل حالات میں لینڈ کر رہا تھا تب مسافروں کا دھیان ویڈیو بنانے کے بجائے حفاظتی ہدایات پر ہونا چاہیے تھا۔
#Mumbai airport landing in midst of heavy rains. #MumbaiRains Hats off to Captain Mr. Neeraj Sethi for landing safely with less visibility. @airindia VT-TNC pic.twitter.com/khvJTSWnv7
— 🇮🇳 Vidyasagar Jagadeesan🇮🇳 (@jvidyasagar) August 19, 2025
ایک صارف نے لکھاکہ پائلٹ کی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں لیکن ویڈیو بنانے والے نے اپنا فون فلائٹ موڈ پر کیوں نہیں رکھا؟ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ایک اور نے کہاکہ جہاز کے مکمل رکنے تک صبر کیوں نہیں کیا جاتا؟ فون آن کرنا یا فلائٹ موڈ ہٹانا حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ کس طرح تیز بارش اور کم نظر آنے کے باوجود طیارہ نہایت آسانی سے رن وے پر اترتا ہے۔ مسافر خود حیران تھے کہ اتنی مشکل صورتحال میں لینڈنگ کس طرح اتنی ہموار ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








