پاکستان میں بارش کے ساتھ سونے کی قیمت بھی گرگئی! فی تولہ کتنا سستا، آج 21 اگست کو قیمت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan on November 21, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں ان دنوں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے،بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 1400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1201 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے میں فروخت ہوا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے پر بند ہوا تھا تاہم بدھ کو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مزید گراوٹ کے اثرات دیکھنے میں آئے۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر کمی کے ساتھ 3325 ڈالر پر آ گیا۔ اس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی معاشی پالیسیوں اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ بدھ کو فی تولہ چاندی 96 روپے کمی کے بعد 3935 روپے میں دستیاب رہی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی اسی تناسب سے کم ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر معاشی دباؤ برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کار اور خریدار دونوں متاثر ہوں گے۔

Related Posts