ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 9 مئی کے مقدمات میں معافی سے متعلق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی خبر بے بنیاد قرار دے دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی فوج کا نہیں، قوم کا مقدمہ ہے۔ سہیل وڑائچ سینئر صحافی ہیں، انہوں نے ذاتی فائدے کیلئے من گھڑت کہانی گھڑی۔
اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز میں سہیل وڑائچ نے سیکڑوں لوگوں کے ساتھ آرمی چیف کی تقریب میں شرکت کی۔ 9مئی میں ملوث ہر کردار کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ قانونی طور پر جو غلط حرکت کرتا ہے، اسے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ جرم کا سامنا کرنا ہوگا۔ فوج کا 9مئی پر مؤقف پہلے دن سے ایک ہی ہے۔اس میں ملوث ہر کردار کو جواب دینا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سہیل وڑائچ کی خبر چھاپنے سے پہلے ان کے ادارے کو بھی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے تھا۔
میڈیا کو سمجھنا چاہئے کہ یہ مناسب نہیں۔سہیل وڑائچ کے جس آرٹیکل کی بات ہورہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا۔ وہاں سیکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








