گھریلو ناچاقی کا خوفناک انجام؛ بیوی نے کھولتا تیل شوہر پر ڈال کر قتل کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے کولتھور علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک طویل عرصے سے جاری میاں بیوی کے جھگڑے کا انجام ایک المناک موت پر ہوا۔

42 سالہ قادر باشا جو لکشمی نگر کا رہائشی تھا اکثر شراب نوشی کے بعد اپنی بیوی نشا سے جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ یہی کشیدگی ایک روز شدت اختیار کر گئی جب چند دن قبل دونوں کے درمیان ایک بار پھر تکرار ہوئی۔ اگلی صبح غصے میں نشا نے انتہائی قدم اٹھایا اور کھولتا ہوا تیل اپنے شوہر پر ڈال دیا۔

قادر باشا شدید جھلس گیا اور اُسے فوراً اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Related Posts