جھانسی کی رانی کا بہیمانہ قتل؛ لاش ٹکڑے ٹکرے کرکے کنویں میں ڈال دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست اترپردیش کے جھانسی ضلع کے کشو ر پورہ گاؤں میں ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون کو بے رحمی سے قتل کرکے اس کی لاش کے سات ٹکڑے کرکے کنویں میں پھینک دیا گیا۔

مقامی لوگوں نے کنویں میں دو تھیلوں کو تیرتے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھیلوں سے انسانی جسم کے ٹکڑے برآمد کیے اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا لیکن سر اور ٹانگوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔

پولیس نے اس کیس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آٹھ خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں بنائیں۔ گاؤں میں پوسٹرز لگانے کے بعد مقتولہ کے بھائی نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے نتیجے میں مقتولہ کی شناخت ٹیکم گڑھ گاؤں کی رہائشی رچنا یادو کے طور پر ہوئی۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ رچنا کا شوہر کچھ عرصہ قبل انتقال کر چکا تھا اور وہ گاؤں کے سابق پردھان سنجے پٹیل کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات میں تھی۔ رچنا سنجے پر شادی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی جس کی وجہ سے سنجے نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق سنجے نے اپنے بھانجے اور ایک دوست کے ساتھ مل کر رچنا کا گلا کاٹ کر اسے ہلاک کیا۔ پھر کسی کو شک نہ ہو اس لیے لاش کے سات ٹکڑے کرکے تھیلوں میں بند کیا اور کنویں میں پھینک دیا جبکہ سر اور ٹانگیں قریبی دریا میں ڈال دیں۔

پولیس نے مرکزی ملزم سنجے پٹیل اور اس کے بھانجے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا سر دریا سے برآمد ہو چکا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts