اداکارہ حمیمہ ملک کا نیا انداز؛ نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انسٹا گرام)

اداکارہ حمیمہ ملک اب فلموں اور ٹی وی پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں لیکن فیشن کی دنیا میں وہ ہمیشہ موضوعِ بحث رہتی ہیں، ان کے لباس کے انداز پر سوشل میڈیا پر کبھی تعریفیں ملتی ہیں تو کبھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حمیمہ ملک اکثر انسٹاگرام پر اپنے نئے فیشن اسٹائلز کی جھلکیاں دکھاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نئی تصاویر شیئر کی جس میں وہ ویسٹرن ڈریس میں پرکشش نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک کس ایموجی شیئر کیا، اس تصویر پر کچھ مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی جبکہ کچھ نے ان کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تبصروں میں ناراضی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کل میں آپ کی فلم بول دیکھ رہا تھا اور آپ کی اداکاری لاجواب تھی۔

image; instagram

ایک اور صارف نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری آنٹی جیسی لگتی ہے وہی چہرہ وہی انداز جبکہ ایک اور صارف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے ہماری ایکٹریسس کی عمر بڑھتی جا رہی ہے اتنی ہی بے حیائی پھیلاتی جا رہی ہیں حالانکہ انڈیا کی طرح انکی کوئی مجبوری بھی نہیں ہے۔

Related Posts