آج کل او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ہر قسم کی فلمیں دیکھنے کو ملتی ہیں، ایکشن سے لے کر فیملی ڈراموں تک تاہم آپ ایسی فلمیں ڈھونڈ رہے ہیں جو آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں تو ہم آپ کو سات ایسی فلموں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کے خاندان کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین ہیں۔
استری (2018)

ہارر کامیڈی فلم، جس میں راجکمار راؤ ایک درزی وکی کے روپ میں ہیں جو ایک پراسرار لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔ مدھیہ پردیش کے گاؤں میں ایک عجیب روح ‘استری’ مردوں کو اغوا کرتی ہے، جو دیوار پر “اے استری، کل آنا” لکھنے سے بچ جاتے ہیں۔
مشن منگل (2019)

ہندوستان کے مریخ مشن ‘منگلیان’ کی کہانی۔ اکشے کمار اور ودیا بالن سمیت ISRO سائنسدانوں کی ٹیم اس مشن کو کامیاب بناتی ہے۔
سپر 30 (2019)

ہریتک روشن نے بہار کے استاد آنند کمار کا کردار ادا کیا جو غریب طلباء کو مفت IIT کوچنگ دیتے ہیں اور ان کے خواب پورے کرتے ہیں۔
83 (2021)

رنویر سنگھ بطور کپل دیو، 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت کی دلچسپ کہانی۔ ہندوستانی ٹیم نے سب کو حیران کردیا۔
ٹورسٹ فیملی

جذباتی تامل ڈرامہ۔ ایک سری لنکن خاندان ہندوستان ہجرت کرتا ہے اور نئی زبان، ثقافت اور مالی مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔
بجرنگی بھائی جان

سلمان خان ایک معصوم پاکستانی لڑکی کو اس کے گھر پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ فلم محبت اور انسانیت کی کہانی ہے۔
پریم رتن دھن پایو

سلمان خان اور سونم کپور کی فلم، جو ایک شاہی خاندان میں محبت اور ہم آہنگی کی کہانی دکھاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








