سنگین الزامات! گوندا کی اہلیہ نے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Govinda’s wife Sunita Ahuja files petition for divorce after 38 years of marriage
(Image: The Haryana Story)

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گوندا کی اہلیہ سنیتا اہوجہ نے 38 سالہ رفاقت کے بعد گوندا سے علیحدگی کے لیے عدالت میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ درخواست ہندو میرج ایکٹ 1955 کے تحت بمبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سنیتا اہوجہ نے اپنے شوہر پر بے وفائی، ناجائز تعلقات اور ازدواجی حقوق سے انکار کے الزامات لگائے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ دسمبر 2024 میں دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے گوندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا تاہم اب تک گوندا نے کسی بھی سماعت میں پیشی نہیں دی جبکہ سنیتا اہوجہ ہر پیشی پر موجود رہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

 

عدالتی ذرائع کے مطابق بارہا نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود گوندا نہ تو کاؤنسلنگ سیشنز میں شریک ہوئے اور نہ ہی کسی سماعت میں حاضر ہوئے جس کی وجہ سے صلح کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

جون 2025 سے عدالت کی جانب سے مسلسل مفاہمت کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن گوندا کی غیر سنجیدگی کے باعث کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال فروری میں دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب سنیتا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اہوجہ کا لاحقہ ہٹا دیا تھا۔

اس دوران یہ بھی سامنے آیا کہ دونوں ایک طویل عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔ اگرچہ اُس وقت گوندا اور سنیتا نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی تھی لیکن اب سنیتا کی عدالتی کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ رشتہ اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گوندا کی ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت اس علیحدگی کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب گوندا نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا جس پر ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ وہ کب اور کس انداز میں اپنی اہلیہ کے الزامات کا جواب دیں گے۔

Related Posts