پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے پر بند ہوا۔
اس کمی کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی بتائی جا رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے پر آ گئی۔
ایک روز قبل یعنی جمعرات کو مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا جب فی تولہ ریٹ 2000 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 330 ڈالر ہو گیا، جس میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 4 ہزار 31 روپے پر مستحکم رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ آئندہ دنوں میں سونے کے ریٹ پر مزید اثر انداز ہو سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








