یہاں تو پوری دال ہی کالی ہے اور! رجب بٹ نے گرفتار ڈکی بھائی کی حمایت میں اہم راز کھول دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Rajab Butt breaks silence on YouTuber Ducky Bhai’s arrest
(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کے معروف یوٹیوبررجب بٹ نے ڈکی بھائی کی گرفتاری پر خاموشی توڑتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ڈکی بھائی کو کیوں پکڑا گیا، قانون کا اطلاق سب پر یکساں کیوں نہیں کیا جاتا۔

رجب بٹ اور سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کبھی بہترین دوست سمجھے جاتے تھے اور اکثر ایک دوسرے کی ویڈیوز اور گھریلو تقریبات میں ساتھ نظر آتے تھے تاہم ایک پروجیکٹ کے تنازع اور باہمی دوست ندیم نانی والا سے متعلق تبصروں کے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہوگئے اور وہ ایک دوسرے سے بات چیت تک بند کر بیٹھے۔

گزشتہ ہفتے ڈکی بھائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، جب کہ تحقیقات جاری رکھنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ان کے ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع منظور کی۔

رجب بٹ نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔ ہم سب نے دیکھا کہ پی ایس ایل کی جرسیوں پر بیٹنگ ایپس کے لوگوز موجود تھے اور ان کے اشتہارات قومی ٹی وی پر چلتے رہے۔ تو پھر بڑے اداروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟

رجب بٹ نے مزید نشاندہی کی کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے اس نوعیت کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے لیکن کارروائی صرف چند افراد کے خلاف ہو رہی ہے جنہیں پکڑنا آسان سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختلافات کے باوجود وہ ڈکی بھائی اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Posts