پاکستان ٹیم متحد ہے لیکن! شاہین آفریدی کا اختلافات سے متعلق اہم بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

Shaheen Afridi dismisses rift rumors, says Pakistan united ahead of Asia Cup
FILE PHOTO

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور ٹیم مکمل طور پر متحد ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ سہ ملکی سیریز کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف کنڈیشنز کو سمجھنے بلکہ کارکردگی میں تسلسل پیدا کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تیاری بہت اچھی جا رہی ہے اور ایشیا کپ سے قبل سہ ملکی سیریز ہمارے لیے فائدہ مند ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی لیکن ہمارا اسکواڈ نوجوان، پرجوش اور ہر چیلنج کے لیے تیار ہے۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ اس مرتبہ ٹیم پہلی بار مقررہ مقام پر اتنی جلدی پہنچی ہے جس سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز میں ڈھلنے کا وافر وقت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

جب ان سے ٹیم میں اختلافات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ اختلافات کی باتیں ہم صرف باہر سے سنتے ہیں، اندرونِ ٹیم مکمل اتحاد ہے۔ جیسے ایک خاندان میں چھوٹی موٹی باتیں ہو جاتی ہیں، ویسے ہی ٹیم میں بھی معمولی معاملات آتے ہیں لیکن ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شاہین نے واضح کیا کہ بیرونی باتوں پر وہ قابو نہیں رکھتے، البتہ ٹیم اپنے ہدف پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور سب کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔

شاہین آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کو عالمی معیار کے کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور سب کی ذمہ داری ہے کہ انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں بابراعظم اور رضوان سے عمر میں چھوٹا ضرور ہوں لیکن وہ واقعی عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں، ساتھ ہی ہمیں نئے کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ دینا ہوگا تاکہ وہ مزید نکھر کر سامنے آئیں۔

Related Posts