کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، سنسنی خیز انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi East Police arrest 18 criminals in crackdown operations
PHOTO: ONLINE

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا ہے جو کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

یہ انکشاف ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی محکمے (سی ٹی ڈی) سندھ اور وفاقی خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی کے بعد سامنے آیا۔

May be an image of 1 person, map and text

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان اور ڈی آئی جی کیپٹن (ریٹائرڈ) غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک منظم تفتیشی عمل کا نتیجہ ہے۔

آزاد خان کے مطابق بدین کے رہائشی 45 سالہ عبد الرحمن کے قتل کی تحقیقات کے دوران یہ سلسلہ کھلا۔ عبد الرحمن کو 18 مئی کو ماتلی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ہمیں شواہد ملے کہ اس واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را براہِ راست ملوث ہے۔ را پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے بھاری فنڈنگ فراہم کرتی رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ عبد الرحمن کے قتل کی منصوبہ بندی ایک بھارتی ایجنٹ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی نے کی جو مبینہ طور پر ایک خلیجی ملک سے یہ نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ اس نے اس مقصد کے لیے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو بطور ٹارگٹ کلر استعمال کیا۔

May be an image of 1 person and text

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے حاصل ہونے والے شواہد نہ صرف را کی پاکستان میں سرگرمیوں کو بے نقاب کرتے ہیں بلکہ اس کے دیگر سہولت کاروں تک پہنچنے میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے تصدیق کی کہ ملزمان کے سفری ریکارڈ بھی ان کے قبضے میں ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر اراکین اور مقامی سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

May be a graphic of 9 people, map and text

حکام نے واضح کیا کہ یہ کامیابی ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک بڑی پیش رفت ہے اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Related Posts