فیکٹری مزدوروں کیلئے مفت فلیٹس؛ اپلائی کرنے کا طریقہ جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اے پی پی)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے صنعتی کارکنوں کے لیے فلیٹس کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں سے فلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس عمل میں فوت شدہ صنعتی کارکنوں کی بیواؤں کے لیے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح معذور کارکنوں کے لیے بھی 2 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے قصور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کے پہلے مرحلے میں الاٹمنٹ کا عمل شروع کیا ہے جس کے تحت 720 فلیٹس صنعتی کارکنوں کو دیے جائیں گے۔

لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کو گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلیٹس کی الاٹمنٹ کے فارم ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ اینڈ ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

رہائشی یونٹس کے کوٹے کا دو تہائی حصہ قصور کے صنعتی کارکنوں کے لیے اور ایک تہائی حصہ لاہور کے کارکنوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر ہے۔

Related Posts