قیادت کریں گی فاطمہ ثناء؛ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی۔

ٹیم میں فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی صدیقی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، نشرہ سندھو، نطالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شہوال ذوالفقار، صدیقہ امین، صدیقہ نواز (وکٹ کیپر)، اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے گروپ میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جائیں گے جہاں ٹیم کو مختلف حالات میں اپنی صلاحیتوں کا امتحان دینا ہوگا۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا جب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں ہوگی اور جنوبی افریقی ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔ یہ سیریز ٹیم کے لیے اتحاد قائم کرنے اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کا ایک اہم موقع ہوگی۔

Related Posts