بگ باس 19 کا آغاز؛ سلمان خان نے نئے سیزن کے لیے معاوضہ کیوں کم کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارت کے مشہور ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کا 19واں سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس اس سیزن کے گرینڈ پریمیئر کی میزبانی معروف اداکار سلمان خان نے کی جنہوں نے نئے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا۔

خبروں کے مطابق سلمان خان نے اس سیزن کے لیے اپنی فیس میں نمایاں کمی کی ہے۔ جہاں پچھلے سیزن میں انہیں 250 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے وہیں اس بار وہ مبینہ طور پر 150 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں جو کہ تقریباً 40 فیصد کم ہے۔ اس حساب سے ان کی فی ہفتہ فیس 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ بگ باس کے گزشتہ 14 سیزنز سے سلمان خان کی مجموعی کمائی 3000 کروڑ روپے سے زائد رہی ہے۔ اگر اس سیزن کے تخمینے کو بھی شامل کیا جائے تو ان کی اس شو سے کل کمائی تقریباً 3428 کروڑ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی موجودہ نیٹ ورتھ 2900 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بگ باس کے 15 سیزنز سے ان کی کل کمائی ان کی 2025 کی نیٹ ورتھ سے تقریباً 18 فیصد زیادہ ہے۔

Related Posts