فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بارہویں جماعت (انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو) کے سالانہ نتائج 2025 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
نتائج دیکھنے کا طریقہ کار:
فیڈرل بورڈ نے طلبہ کے لیے نتائج معلوم کرنے کے تین باضابطہ ذرائع فراہم کیے ہیں۔
آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے
www.fbise.edu.pk پر جائیں
Class 12th Result 2025 پر کلک کریں
رول نمبر یا نام درج کر کے مکمل مارک شیٹ دیکھیں
ایس ایم ایس کے ذریعے
اپنا رول نمبر ٹائپ کر کے 5050 پر بھیجیں
چند لمحوں میں آپ کو رزلٹ بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہوگا
موبائل ایپ
گوگل پلے اسٹور سے فیڈرل بورڈ کی آفیشل موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
رزلٹ ٹیب میں جا کر رول نمبر درج کریں اور نتیجہ دیکھیں
گیزٹ اور پوزیشن ہولڈرز:
بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بارہویں جماعت کا مکمل گیزٹ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں دستیاب ہے، جس میں اسکول وائز اور گروپ وائز نتائج کے ساتھ ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے نام بھی شامل ہیں۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق اس سال بھی طلبہ کی بڑی تعداد نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج کا یہ اعلان مستقبل میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ میدانوں کی طرف طلبہ کے سفر کی ایک اہم کڑی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








