امریکی ریاست ٹیکساس میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کی انتہا پسند امیدوار ویلینٹینا گومز کی جانب سےکی گئی ہے۔
ملعونہ خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی جس پر صارفین سمیت مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
Texas Republican Congressional candidate Valentina Gomez released a campaign ad in which she is seen burning the Quran, declaring that Islam must be stopped “once and for all” pic.twitter.com/WeiZQ7SwjY
— TRT World (@trtworld) August 26, 2025
ویلینٹینا گومز نے اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں ٹیکساس سے اسلام کا خاتمہ کروں گی۔ ملعونہ خاتون نے اس موقع پر مسلمانوں پر مزید الزامات لگاتے ہوئے اپنے حلقےکے لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں ووٹ دے کر کانگریس تک پہچنے میں کامیاب کرائیں۔
خیال رہے کہ ویلینٹینا گومز امریکی ریاست ٹیکساس کی کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے 2026 کے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی امیدوار ہے۔
امریکی مسلمانوں کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشرے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور مذہبی آزادی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہےکہ ویلینٹینا گومز کو اس نفرت انگیز اور اشتعال انگیز اقدام پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








