کینیا کی حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور حاضر امام شاہ رحیم آغا خان پنجم کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز “چیف آف دی آرڈر آف دی گولڈن ہارٹ” عطا کیا۔
یہ اعزاز صدر ولیم رُوٹو نے دارالحکومت نیروبی میں ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عطا کیا۔ عموماً سربراہانِ مملکت اور غیر معمولی عالمی رہنماؤں کو دیا جاتا ہے۔
اسماعیلیہ کمیونٹی کے سربراہ نے یہ اعزاز ماضی کی خدمات کے اعتراف اور مستقبل کی شراکت داری کے عہد کے طور پر قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ کینیا کے عوام کے ساتھ مل کر ایک جامع، منصفانہ اور امید بھرا مستقبل تشکیل دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
تقریب کے دوران دو معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ پہلا معاہدہ اسماعیلی امامت اور حکومتِ کینیا کے دیرینہ تعلقات کی تجدید سے متعلق تھا، جبکہ دوسرا مفاہمتی یادداشت (MoU) ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، شہری بحالی اور ثقافتی ورثے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا۔
صدر ولیم رُوٹو نے اسماعیلی امامت کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کینیا میں تعلیم، صحت، روزگار، ثقافت اور ماحولیات کے شعبوں میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








