گاڑی کا دروازہ اچانک کھلا یا کھولا گیا؟ مقبوضہ کمشیر میں مسلم کھلاڑی کی المناک موت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان کرکٹر فرید حسین ایک افسوسناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ ضلع پونچھ میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرید حسین اپنے اسکوٹر پر جا رہے تھے جب اچانک سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی کا دروازہ کھل گیا۔ دروازہ اتنی قریب کھلا کہ فرید سنبھل نہ سکے اور زور سے ٹکرا کر سڑک پر گر پڑے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی بری طرح زخمی ہو گئے۔

فرید حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ فرید کی ناگہانی موت نے نہ صرف اہل خانہ، بلکہ کرکٹ برادری اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی شدید صدمے میں مبتلا کر دیا۔

پولیس کے مطابق فرید کی رفتار تیز نہیں تھی لیکن گاڑی کا دروازہ اچانک کھلنے سے حادثہ رونما ہوا۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ویڈیو کو بطور ثبوت اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر احتیاط برتنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts