بارش یا آسمانی قہر؟ سیالکوٹ میں بارش کا 49 سال پرانا ریکارڈ پاش پاش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ میں 363 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جو 6 اگست 1976 کو ریکارڈ کی گئی 339 ملی میٹر سے زیادہ ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر اور دیگر کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور گجرات میں پانی جمع ہونے سے متعدد علاقوں میں نکاسی آب کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

لاہور کے نواحی علاقوں میں بھی گٹر اوور فلو ہونے سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں، جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بارش نے روزمرہ زندگی متاثر کر رکھی ہے۔

حکام نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا سکے اور پانی نکاسی کے انتظامات بہتر کیے جائیں۔

Related Posts