عوام کیلئے خوشخبری! پی آئی اے نے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PIA Announces Big Discount for Major Destination in Europe
FILE PHOTO

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یورپ میں مقیم پاکستانیوں اور مسافروں کے لیے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کو محدود مدت کے لیے کرایوں پر 25 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔

یہ سہولت نہ صرف پیرس سے براہ راست سفر کرنے والوں کے لیے ہے بلکہ ایئر فرانس کے یورپ اور برطانیہ میں موجود رابطہ پوائنٹس کے ذریعے بکنگ کرنے والے مسافر بھی اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس رعایتی اسکیم کے تحت ٹکٹوں کی بکنگ 31 اگست 2025 تک کی جاسکتی ہے جبکہ مسافر 25 اگست سے 28 ستمبر 2025 کے درمیان اس پیکج کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔

ادھر پی آئی اے نے اپنی یورپی پروازوں کے نظام میں رد و بدل کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کے لیے پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ مسافروں کی کم تعداد کے باعث کیا گیا ہے۔ لاہور سے پیرس کے لیے پروازوں کی آخری دو پروازیں 12 اور 17 ستمبر کو روانہ ہوں گی تاہم اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ رواں سال جون میں لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست ہفتہ وار دو پروازیں شروع کی گئی تھیں مگر مسافروں کا ردعمل توقعات کے مطابق نہ رہا۔

اس لیے ایئر لائن نے اپنے وسائل کے بہتر استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اہم مقامات کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts