طلبہ کیلئے خوشخبری! حکومت کا ہزاروں اسکالر شپس کا اعلان، حاصل کرنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Japan Announces Fully-Funded 2026 Scholarship for Pakistani Students
ONLINE

حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ ہونہار انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت 30 ہزار نئے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد قابل اور مستحق طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر مالی تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی اعلیٰ تعلیم بغیر مالی بوجھ کے جاری رکھ سکیں۔

اس پروگرام کے تحت اہل طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس حکومت برداشت کرے گی جس سے کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اہلیت کے معیار کے مطابق وہ طلبہ درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس یا بارہویں جماعت کم از کم 70 فیصد نمبروں کے ساتھ مکمل کی ہو۔

درخواست دہندہ کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے اور خاندان کی ماہانہ آمدنی ساڑھے تین لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ وظائف بی ایس، بی اے، بی ایس سی، ایم بی بی ایس اور دیگر انڈرگریجویٹ پروگرامز کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

درخواست دینے کے خواہش مند طلبہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے کاغذی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

مزید رہنمائی کے لیے طلبہ پی ایچ ای سی کے پورٹل یا ہیلپ لائن سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

Related Posts