کراچی: نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی، شرمناک ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Tragic case of abduction and assault in Karachi; victim girl awaits justice
ONLINE

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نوجوان لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ نامزد ملزمان نہ صرف اجتماعی زیادتی میں ملوث ہیں بلکہ انہوں نے برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں اور بعدازاں انہیں وائرل کرنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ سرجانی میں درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مختلف ذرائع سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ کیس واپس لیں، بصورتِ دیگر ویڈیوز وائرل کرنے اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

 

متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نہ صرف مجھے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے بلکہ میرے والد کے خلاف بھی شاہ لطیف تھانے میں جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے تاکہ ہمارا حوصلہ توڑا جائے اور ہم انصاف کے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں۔

اس المناک صورتحال پر متاثرہ لڑکی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی رینجرز اور دیگر مقتدر اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس نے مطالبہ کیا کہ نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

شہری حلقوں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سنگین کیس میں انصاف میں تاخیر ہوئی تو نہ صرف متاثرہ خاندان مزید صدمے سے دوچار ہوگا بلکہ معاشرے میں مجرموں کے حوصلے بھی بڑھیں گے۔

Related Posts