کراچی:معروف اداکار ارسلان نصیر نے اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق کو سوشل میڈیا پر نکاح کی غیر متوقع پیشکش کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
حریم فاروق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیاہ لباس اور لال اجرک پہنے دلکش تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں سمیت مشہور شخصیات نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھاکہ میں لائی ہوں اجرک، آپ لائیں تالیاں۔
اسی پوسٹ پر ارسلان نصیر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ نکاح پلیز؟ جس کے بعد یہ سادہ مگر چونکا دینے والا تبصرہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس دلچسپ اور مزاحیہ تجویز پر خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔ کئی مداحوں نے دونوں ستاروں کی جوڑی کو سراہتے ہوئے یہ خواہش ظاہر کی کہ یہ تجویز حقیقت میں بدل جائے۔
حریم فاروق نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ انہوں نے بطور پروڈیوسر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ فلم جاناں اور پرچی کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے اوپننگ شو کی میزبانی بھی کی اور کئی عالمی برانڈز کی ایمبیسیڈر رہی ہیں۔
دوسری جانب ارسلان نصیر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے بعد ڈرامہ چپکے چپکے سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں ان کی جوڑی ایمن سلیم کے ساتھ ناظرین کو بے حد پسند آئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








