ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا منصوبے سامنے آگیا، مداحوں میں ہلچل

تازہ ترین

تازہ ترین

Taylor Swift and Travis Kelce’s wedding plans EXPOSED
ONLINE

نیویارک: مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی سے متعلق تفصیلات منظر عام پر آگئیں جنہوں نے دنیا بھر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ شادی توقعات کے برعکس نہایت سادہ اور نجی تقریب ہوگی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور چند دوست ہی شریک ہوں گے۔

دونوں شخصیات نے شادی کو پرتعیش انداز کے بجائے پرسکون اور خاندانی تقریب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر اس اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل ہی ٹیلر اور ٹریوس نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر دونوں نے خوشگوار تصاویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس کا کیپشن تھاکہ آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔

منگنی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دیے اور دونوں کی جوڑی کو بہترین قرار دیا۔ تاہم غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا۔

ٹرمپ جو اس سے قبل ٹیلر سوئفٹ کے ناقد سمجھے جاتے ہیں، نے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں انہیں ڈھیروں نیک خواہشات دیتا ہوں۔

وہ (ٹریوس) بہترین کھلاڑی ہیں، اور وہ (ٹیلر) ایک شاندار شخصیت ہیں، اس لیے میں انہیں خوشیوں بھری زندگی کی دعا دیتا ہوں۔

یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کے لیے غیر متوقع نرمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے مداحوں اور میڈیا میں مزید بحث چھیڑ دی ہے۔

Related Posts