پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ! خرید و فروخت سے پہلے آج کی نئی قیمتیں جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge over Rs8,000 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے رجحان کے مطابق ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 841 روپے پر پہنچ گیا۔

Gold prices further increase in Pakistan

22 قیراط سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی اور فی 10 گرام 708 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے مقرر کی گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس ریٹ 3 ہزار 399 ڈالر ہوگیا۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 53 روپے بڑھ کر 4 ہزار 121 روپے کی ہوگئی ہے۔

10 گرام چاندی 46 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 533 روپے میں دستیاب ہے۔عالمی سطح پر چاندی کے نرخ صفر اعشاریہ 53 ڈالر اضافے کے ساتھ فی اونس 38اعشاریہ 88 ڈالر تک پہنچ گئے۔

Related Posts