کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ایک عجیب چوری کی واردات پیش آئی جہاں کار سوار ملزمان دودھ کے چار بڑے کین چاری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بھینس کالونی کی روڈ نمبر 8 پر پیش آیا اور سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دودھ کے کین باڑے کے باہر رکھے تھے کہ ایک کار میں ملزمان آئے اور 4 کین گاڑی میں ڈالے اور با آسانی فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد واقعے کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔
دوسری جانب ایک اور واقعہ فیڈرل بی ایریا کے بلاک 9 دستگیر میں پیش آیا جہاں ایک ملزم نے دکان سے بچوں کے ڈائپرز کا تھیلا چوری کیا۔ دکاندار کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار شخص گاہک بن کر دکان کے باہر موجود رہا اور موقع کی تاک میں تھا۔ جیسے ہی دکاندار دوسرے گاہک کے ساتھ مصروف ہوا، چور نے باہر رکھا ڈائپرز کا تھیلا اٹھایا اور تیزی سے فرار ہوگیا۔
کراچی میں اس طرح کے منفرد جرائم اب معمول بنتے جا رہے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے نظر آتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








