رشتوں سے اعتبار ختم! بھائی نے جنسی تعلق سے روکنے پر بہن کو بیلچہ مار کر قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Faisalabad: Two van drivers arrested for raping, blackmailing university student
FILE PHOTO

باغپت: بھارت کے ضلع گریٹر نوئیڈا کے علاقے باغپت سے بھی ایک انتہائی المناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک نوعمر لڑکی کو چچا زاد بھائی نے قتل کر دیا۔

واقعہ ضلع باغپت کے چھپرولی تھانہ علاقے کے بوبڈھا گاؤں میں پیش آیا۔ ملزم، جو ایک نابالغ لڑکا ہے، اپنی پندرہ سالہ چچا زاد بہن سے یک طرفہ محبت کرتا تھا۔ پولیس کے ابتدائی انکوائری کے مطابق، ملزم نے مقتولہ لڑکی پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

جب لڑکی نے اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور گھر والوں کو شکایت کی دھمکی دی تو ملزم نے غصے میں آ کر پہلے اس پر سلنڈر سے حملہ کیا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے بیلچے سے وار کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔

قتل کے بعد ملزم نے گھر میں ہی ایک گڑھا کھود کر لاش کو وہاں دفن کر دیا۔ لڑکی کی ماں نے ملزم کو مشتبہ حالت میں گھر سے نکلتے دیکھا اور گھر میں داخل ہونے پر مٹی سے اٹے ہوئے گڑھے کو دیکھا۔ جب اس نے مٹی ہٹائی تو اسے اپنی بیٹی کی لاش ملی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بحفاظت نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ملزم سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ یہ واقعہ خاندانی رشتوں میں اعتماد کے بحران کی ایک انتہائی دردناک مثال ہے۔

Related Posts