دو کنارے! ولید پر ناظرین کی کڑی تنقید، در شہوار کی مقبولیت برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

Do Kinaray Last Episode Announced
ONLINE

پاکستانی ڈرامہ سیریل دو کنارے اس وقت ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں مرکزی کردار مومنہ اقبال اور جنید خان ادا کر رہے ہیں۔

یہ ڈرامہ اپنی مضبوط کہانی، دلچسپ کرداروں اور جذباتی موڑ کے باعث ناظرین میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔

خاص طور پر مومنہ اقبال کے اندازِ اداکاری اور ان کے کردار دُرشہوار کی اسٹائلش شخصیت کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ ناظرین کے مطابق ڈرامے کا منفی کردار ہی اس کی کامیابی کا ایک بڑا سبب بن گیا ہے۔

ڈرامے کے ایک اور اہم کردار ولید (جسے جنید خان ادا کر رہے ہیں) پر شائقین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتدا سے ہی ولید کو ایک کمزور اور فیصلہ نہ کر سکنے والے شخص کے طور پر پیش کیا گیا جس پر ناظرین اکثر مایوسی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

کہانی کے حالیہ موڑ میں دعاء کی موت کے بعد درشہوار کی زندگی میں بڑی تبدیلی آتی ہے اور وہ دوبارہ ولید کو اپنی زندگی میں لانے کی کوشش کرتی ہے۔

درشہوار مسلسل ولید کو فون کرتی ہے اور حیران کن طور پر ولید ہر بار اس کی کالز کا جواب دیتا ہے۔

یہی رویہ شائقین کو سخت ناگوار گزرا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ولید کے کردار کو کمزور اور بے وقوفانہ قرار دیا ہے۔

ناظرین کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں ولید کو مضبوط کردار کے طور پر دکھانے کے بجائے بار بار کمزور اور غیر حقیقت پسند فیصلے کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے جس سے کہانی کا تاثر متاثر ہو رہا ہے۔

کچھ مداحوں نے تو یہ بھی کہا کہ درشہوار کے منفی کردار کے سامنے ولید کی شخصیت اور بھی غیر مؤثر دکھائی دیتی ہے۔

اس سب کے باوجوددو کنارے کی کہانی، جذباتی اتار چڑھاؤ اور مومنہ اقبال کی شاندار پرفارمنس ڈرامے کو تیزی سے سپر ہٹ بنا رہی ہے اور شائقین ہر نئی قسط کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts