سمندر کی دنیا کا نیا راز کھل گیا؛ امریکا میں سفید آنکھوں والی اورنج شارک کی دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکا میں کوسٹا ریکا کے ساحل کے قریب ماہی گیر نے ایک نایاب اور منفرد شارک مچھلی دیکھی ہے جس کا رنگ نارنجی اور آنکھیں سفید ہیں۔ یہ شارک تقریباً 6 فٹ 6 انچ لمبی تھی اور اس کی رنگت میں زینتھ ازم (Xanthism) نامی ایک خاص حالت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا نارنجی رنگ نمایاں ہوتا ہے جبکہ اس شارک میں البینزم (Albinism) بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے آنکھیں سفید نظر آتی ہیں۔

سائنسدانوں نے اس دریافت کو خاص اہمیت دی ہے کیونکہ اس طرح کی شارک بہت نایاب ہوتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی شارک میں اس قسم کا رنگ دیکھا گیا ہے۔ ماہی گیر گارون واٹسن نے بتایا کہ وہ تورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلی پکڑنے گیا تھا جب اسے یہ منفرد شارک نظر آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by New Scientist (@newscientist)

یہ شارک کی تصاویر سمندری حیاتیات کے ایک جریدے میں بھی شائع کی گئی ہیں اور ماہرین اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں کہ اس کی رنگت اور خصوصیات کس طرح بنیں۔

Related Posts