ورلڈ بینک کی امداد اور ٹھیکیدار رکن پارلیمنٹ مگر؛ خواجہ آصف نے اہم انکشاف کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ کی ایک سڑک پر گڑھوں والی ناقص حالت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے والا ٹھیکیدار ایک رکن پارلیمنٹ ہے جس کے پاس بے پناہ دولت ہے۔

خواجہ آصف کے مطابق یہ پی آئی سی آئی آئی پی کا پراجیکٹ ہے جس کے لیے ورلڈ بینک سے قرضہ لیا گیا ہے اور یہ کام سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سالوں سے جاری ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی خادم علی روڈ پر اس ٹھیکیدار نے نیچے پائپ بچھائے ہیں جس سے کام کے خراب معیار کا اندازہ ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مالی پشت پناہ بہت طاقتور ہے اور وہی رکن پارلیمنٹ ہے جس کا حلقہ یہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دولت کی کوئی حد نہیں اور شاید اس وجہ سے احتساب کا عمل بھی مشکل ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر آواز بلند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تھی اور اب یہ نیا انکشاف سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

Related Posts