کبھی سوچا تھا کہ سونا اتنا مہنگا ہوجائے گا؟ فی تولہ قیمت جان کر پریشان ہو جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices per tola drops by Rs3,300
FILE PHOTO

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں بڑا اضافہ ہونے سے مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج ایک تولہ سونا کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بین الاقوامی بازار میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہوا جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹس میں بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 3 ہزار 172 اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی بازار میں ایک تولہ چاندی 81 روپے اضافے سے 4 ہزار 202 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 69 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 602 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 447 ڈالر ہوگئی ہے۔

Related Posts