مالاکنڈ بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان؛ رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مالاکنڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ (پارٹ اول اور پارٹ دوم) کے سالانہ امتحانات 2025 (فرسٹ ٹرم) کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا اعلان ہفتہ 30 اگست 2025 کو کیا گیا۔

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے آڈیٹوریم میں صبح 10 بجے منعقد ہوئی جہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں بورڈ حکام اور تعلیمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نتائج کو بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bisemalakand.edu.pk پر دوپہر 2 بجے جاری کیا گیا۔ طلبہ کی سہولت کے لیے نتیجے کی پی ڈی ایف فائلیں بورڈ کے فیس بک صفحے (facebook.com/bisemkdofficial) پر موجود گوگل ڈرائیو لنک کے ذریعے بھی فراہم کی گئی ہیں۔

طلبہ اپنے نتائج کس طرح چیک کر سکتے ہیں؟

آن لائن

بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر www.bisemalakand.edu.pk

ایس ایم ایس کے ذریعے

اپنا رول نمبر 8583 پر بھیج کر نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے

Related Posts