راشد خان کے دکھ نے ماحول سوگوار کر دیا؛ قومی ٹیم کا افغان کرکٹر سے اظہار افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

شارجہ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

قومی کھلاڑیوں نے راشد خان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ یاد رہے کہ راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔

راشد خان کے اہل خانہ اور ساتھی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کیا۔ افغانستان ٹیم کے بیٹر ابراہیم زدران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ بڑے بھائی کا رتبہ باپ جیسا ہوتا ہے، راشد بھائی کے انتقال کی خبر سن کر دل دکھا۔ اللہ مغفرت فرمائے، راشد خان اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی تاہم کھیل کے بعد راشد خان کے ذاتی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

Related Posts